نئے تھانوں کا فقدان شہر میں جرائم کے اضافے کی وجہ قرار

03-28-2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی دارالحکومت میں جرائم بڑھنے کی وجہ 10 نئے تھانے نہ بننے کو قرار دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے 10 نئے تھانوں کے قیام کیلئے ایک ارب 77 کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دس نئے تھانوں کے لئے مطلوبہ رقم کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے سمری آئی جی آفس کو واپس بھجوادی۔  آئی جی پنجاب لاہور میں پنجاب سوسائٹی، جیا بگا،شیر شاہ کالونی، پولیس سٹیشن بیگم کوٹ، رکھ چندرائے،سوئے آصل، ہلوکی، سبزی منڈی، ڈیفنس ڈی اور رانا شاہد شہید پولیس سٹیشن قائم کرنا چاہتے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سمری میں متعلقہ علاقوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح سے بھی محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا تھا۔