پتنگ بازی موت کا دھندہ، چلنےنہیں دیں گے: ملک احمد خان

03-28-2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی موت کا دھندہ ہے اسے چلنے نہیں دیں گے۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی موت کا کاروبار ہے، حکومت خونی کھیل میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، موٹر بائیک پر سیفٹی پروٹوکول لگنا چاہئے۔ سینیٹ انتخابات بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سینیٹ کے انتخابات نمبرز گیم پر مشتمل ہیں، پی پی پی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ضمنی انتخاب اور کچھ معاملات میں ارینجمنٹ کا معاملہ ہو سکتا ہے، سینیٹ انتخابات میں کوشش کی نمبرز کے حساب سے سیٹیں مل جائیں۔ ججز کے خط کے معاملے کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عدالتوں میں 2018 سے 2024 تک یہ دھندہ چلتا رہا ،اس دور کے واقعات پر خط کیوں نہیں لکھے گئے، پسند یا نا پسند سے ملک نہیں چل سکتا، خط میں ایک دو واقعات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں، بطور ادارہ کسی کا نام لے کر ان کا مورال نہیں گرانا چاہئے۔