لیگی رہنما عطاتارڑ کی این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
03-28-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔
لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔