'کنگ کی واپسی'! بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے پر غور

03-28-2024

(لاہور نیوز) کرکٹ کی دنیا میں "کنگ" کے نام سے مشہور سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی ہیں، قومی ٹیم کی قیادت کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ محسن نقوی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے، بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔