اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی

03-28-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ جاناں ملک نے بھی میڈیکل سرجری کروا لی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہسپتال میں موجود ہیں۔ جاناں ملک نے کہا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے البتہ اداکارہ نے اپنی سرجری اور بیماری کے متعلق کوئی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ جاناں ملک نے سوشل میڈیا پیغام میں مزید لکھا کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد ایک ویڈیو میں اپنی صورتحال کے متعلق مکمل معلومات دیں گی۔