سیف سٹی نے گھر کا راستہ بھول جانے والی بچی کو والدین سے ملوا دیا

03-28-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی نے گھر کا راستہ بھول جانے والی بچی کو والدین سے ملوادیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا کہ تھانہ ریلوے روڈ نولکھا کی حدود سے گمشدہ ہونے والی بچی شاہدرہ سے تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دی۔ ترجمان کے مطابق والد کی جانب سے 15 پر بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی، ایمرجنسی ہیلپ لائن15 (ون فائیو) پر بچی ملنے کی کال بھی موصول ہوئی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا اور تصدیق کے بعد شاہدرہ پولیس سٹیشن کے ذریعے بچی والد کے حوالے کردی۔  اتھارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر اب تک 5 ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے، شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔