سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
03-28-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 649 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 197 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔