عالمی ادارہ اے کیو آئی کی رپورٹ شکوک کی زد میں آ گئی

03-28-2024

لاہور: (سہیل قیصر ) ملک میں آلودگی کے حوالے سے عالمی ادارے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی رپورٹ پر سوالات پیدا ہوگئے۔

ملک میں آلودگی کے حوالے سے عالمی ادارے (اے کیو آئی) کی رپورٹ شکوک کی زد میں آ گئی۔ اے کیو آئی نے 2023 کے دوران پاکستان کو دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ رہنے والا ملک قرار دیا ہے لیکن اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی سناتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال آلودہ ترین پہلے 50 شہروں میں 46 بھارتی شہر شامل ہیں، کثیر تعداد میں بھارتی شہروں کے آلودہ رہنے کے باوجود بھارت کو تیسرا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دوسرا اور بنگلہ دیش کو آلودہ ترین رہنے والا پہلا ملک قرار دیا گیا ہے، نئی دہلی سب سے زیادہ بار آلودہ ترین شہر رہا لیکن پہلے نمبر پر لاہور کو رکھا گیا ہے۔