زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

03-28-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے زارا نور نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔  یاد رہے 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے، اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات لکھے جارہے ہیں۔