وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ میں ملاقات طے
03-27-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کر دی۔ اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات جمعرات کو دو بجے سپریم کورٹ میں ہو گی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہو گی۔