تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار نامزد کر دیئے
03-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں اپنے امیدوار نامزد کر دیئے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے مطابق این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق، این اے 132 قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ حماد اظہر کے مطابق پی پی 22 چکوال سے حکیم نثار، پی پی 32 گجرات سے چودھری پرویز الٰہی، پی پی 54 نارووال سے اویس قاسم کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہو گی۔ پی پی 139 شیخوپورہ سے اعجاز بھٹی، پی پی 149 لاہور سے حافظ ذیشان، پی پی 158 سے مونس الٰہی اور پی پی 164 سے یوسف میو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بتایا ہے کہ باقی امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔