پولیو کے تدارک کیلئے ملتان سلطانز اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر فار پولیو کا اشتراک

03-27-2024

(ویب ڈیسک) پولیو کے خاتمے کیلئے ملتان سلطانز اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹرر فار پولیو کے مابین ایم او یو طے پا گیا۔

ایم او یو پر دستخط ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کے پولیو کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس موقع پر علی ترین کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ٹیموں کا معاشرے پر گہرا اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ علی ترین کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے حوالے سے آگہی مہم  میں ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تاکہ عوام کو اس مہلک بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ علم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا پاکستان میں موجود ہونا ہمارے لیے باعث فکر ہے جس کی بناپر  ہم نے فیصلہ کیا کہ  ہم اس بیماری کے تدارک کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  فار پولیو  کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔