پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے آپریشنز کا باضابطہ آغاز کر دیا
03-27-2024
(لاہور نیوز) پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے اپنے آپریشنز کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا پہلا اجلاس آج سیکرٹری ایوی ایشن کے دفتر میں ہوا، جس سے کمپنی کے آپریشنز کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ و سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کمپنی کے چیئرمین اور ایئر وائس مارشل عامر حیات سی ای او مقرر ہو گئے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی، ہولڈنگ کمپنی کی تنظیم سازی سے منسلک فیصلے بھی کئے گئے۔