سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
03-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ریکارڈ کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔