روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار
03-27-2024
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔