عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزامل گیا

03-27-2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈ ن ویزامل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں یواے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزاسے نوازا گیا ہے۔ عائزہ نے حکام سے گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے یادگار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "میں نے دبئی میں جو ناقابل فراموش یادیں تخلیق کی ہیں، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں"۔ اداکارہ نے لکھا کہ دبئی مستقل طور پر ایک تعلق اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے، جب بھی یہاں کا وزٹ کریں بالکل گھر جیسا محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس ملک کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی معروف شوبز و دیگر شخصیات یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کر چکی ہیں جن میں ثنا جاوید، صبا قمر، یشما گِل، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان و دیگر شامل ہیں۔