سینیٹ الیکشن :پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

03-27-2024

(لاہور نیوز) سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ، طلال چودھری اور حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس  اور حامد خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ واضح رہے سینیٹ کے امیدوارولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔