پی سی بی کے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے رابطے تیز

03-27-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے مینز کرکٹ ٹیم کےکوچنگ سٹاف کے لیے رابطے تیز کردیئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے،   بتایا جارہا ہے کہ  جیسن کے ساتھ پی سی بی کے معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی سابق جنوبی افریقی بلے باز گیری کرسٹن کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  بورڈ کو گیری کرسٹن کےساتھ بھی معاملات طے پانےکی امید ہے جس کے بعد گیری کرسٹن کےہیڈ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالنے کے امکانات ہیں۔ گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر لیوک نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا تھا۔