لوگ محبت میں مجھے مہنگے مہنگے تحائف دیتے ہیں: حریم شاہ
03-27-2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور محبت میں مہنگے تحفے تحائف بھی دیتےہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہائش بہت مہنگی ہے لیکن میری اس معاملے میں خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایک بہت ہی اچھے دوست نے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میں اُسی میں رہائش پذیر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے مجھے فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش دی ہے اسی وجہ سے یہاں میرا کسی بھی چیز کا کوئی خرچہ نہیں ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ لوگ لندن میں رہائش کے لیے ترستے ہیں اور یہاں لوگوں کو اپنا گھر بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں گفٹ میں تیار شدہ اپارٹمنٹ مل گیا، میرے لیے لندن میں رہنا مشکل نہیں، یہاں میرے کافی تعلقات ہیں۔