اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان کا پہلا ٹاکرا ملائیشیا سے ہوگا
03-27-2024
(ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا علان کردیا گیا، پاکستان کا پہلا ٹاکرا ملائیشیا سے ہو گا۔
اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 مئی سے شروع ہو کر 11مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلےگا، قومی ٹیم 5 مئی کو کوریا،7 مئی کو جاپان اور 8 مئی کوکینیڈا کے ساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گی، ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11مئی کو کھیلا جائے گا۔