احسن خان نے بھی ثنا جاوید کی دوسری شادی پر لب کشائی کردی

03-27-2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار ومیزبان احسن خان نے بھی ثنا جاوید کی شعیب ملک سے دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں  احسن خان نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے دوران احسن خان سے ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے ثنا کی دوسری شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا معیوب نہیں ، لوگوں کو ثنا کی دوسری شادی  کو قبول کرتے ہوئے منفی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔   واضح رہے کہ  شعیب ملک نے حال ہی میں ثنا جاوید سے شادی کی خبر اور تصاویر کو شیئر کر کے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا،سوشل میڈیا صارفین نےاس شادی پر سخت غصے کا اظہار کیا تھا۔