نویں کے سالانہ امتحانات میں جعلی نگران عملہ تعینات ہونے کا انکشاف
03-27-2024
(لاہور نیوز) نویں کے سالانہ امتحانات میں جعلی نگران عملہ تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر عنصر اظہر نے خصوصی معائنہ ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران دس سال سے خود کو سرکاری ٹیچر ظاہر کرکے نگرانی کی ڈیوٹی دینے والا شخص پکڑ لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں وقار ناز نامی نگران گورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹ عبدالمالک میں ڈیوٹی دے رہا تھا ، میاں وقار ناز نامی نگران خود کو سرکاری ٹیچر ظاہر کرتے ہوئے 2013 سے امتحانات میں نگرانی کی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہا تھا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین سکواڈ نے جعلی نگران کو پکڑا اور اسے فوراً امتحانی سینٹر سے فارغ کر دیا گیا۔