جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت کل تک ملتوی

03-27-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی ۔ بعدازاں عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت کل 28 مارچ تک ملتوی کردی۔