جامعات میں اہم عہدوں پر مستقل تقرریاں، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا
03-26-2024
(لاہور نیوز) جامعات میں اہم عہدوں پر مستقل تقرریوں کے معاملے پر گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا ہے۔
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو لکھا ہے کہ پنجاب بھر کی جامعات میں بروقت تقرریاں نہ ہونے سے وائس چانسلر، رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات جیسے اہم عہدے خالی ہیں، یہ عہدے جامعات کو بہتر انداز میں چلانے اور آگے لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید لکھا کہ ان عہدوں کے امور عارضی تقرریوں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں، ان عہدوں پر مستقل تقرریوں کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔