پرنسپل ایچی سن کالج کا استعفیٰ، احد چیمہ کا اپنے بچوں کو دی گئی سہولت لینے سے انکار

03-26-2024

(لاہور نیوز) پرنسپل ایچی سن کالج کےاستعفے کے معاملے پر نیا موڑ آ گیا۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اپنے بچوں کو دی گئی سہولت لینے سے انکار کر دیا، انہوں نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے نام خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ کا کہنا ہے اپنے بچوں کیلئے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، پالیسی کتنی بھی منصفانہ ہو اور میں کتنا ہی حقدار کیوں نہ ہوں، میں آپ سے گزارش کروں گا کہ براہ کرم اصول پر سمجھوتہ نہ کریں۔  احد چیمہ نے خط میں مزید لکھا کسی بھی مذموم دباؤ کے تحت نئی پالیسی کو واپس نہ لیں، یہ پالیسی آنے والے وقت میں طلبہ اور والدین کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔