پی آئی اے کی نجکاری: وفاقی کابینہ نے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری دیدی

03-26-2024

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ عبور کر لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی، وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی، سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کو چیئرمین بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز جبکہ 4 سرکاری افسر شامل کرنے کی منظوری دی گئی، پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کئے جائیں گے، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی این سی بی میں رجسٹرڈ کروا دی گئی۔