مصدق ملک سے امارات کے سفیر کی ملاقات، پٹرولیم شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

03-26-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی۔

یواے ای کے سفیر نے عہدہ سنبھالنے پر مصدق ملک کو مبارکباد دی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، ملاقات میں پٹرولیم سیکٹر میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بنیاد دوستی اور عوامی رابطے ہیں، ملاقات میں پٹرولیم شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔