وزیر توانائی سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، بجلی منصوبوں کی تکمیل پر بات چیت
03-26-2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن ) سردار اویس احمد خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کیں تاکہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔ اویس احمد خان نے این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کیں ہیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے وفاقی وزیر توانائی کو این ٹی ڈی سی کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔