سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

03-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 906 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 94 کروڑ 3 لاکھ 70 ہزار 74 روپے مالیت کے 13 کروڑ 71 لاکھ 46 ہزار 538 شیئرز کا لین دین ہوا۔