روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
03-26-2024
(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 7 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔