کاکول کیمپ: پہلے روز کھلاڑیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے

03-26-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا، پہلے روز میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔

پی سی بی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا،کیمپ 26 مارچ سے شروع ہو کر 8 اپریل تک جاری رہے گا، فزیکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لئے تیار کیا جائے گا۔ کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے، کیمپ میں فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ سوچ کو بہتر کرنے پر کام کیا جائے گا۔