چیئرمین ارسا کا تقرر، رانا ثنا اللہ پہلے قانون پڑھ لیں: علی حیدر گیلانی

03-26-2024

(لاہور نیوز) پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی علی حیدر گیلانی نے چیئرمین ارسا کی تقرری بارے بیان پر رانا ثنا اللہ کو جواب دے دیا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ارسا کا قانون پڑھ لیں، ارسا کے قانون میں واضح لکھا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے ہی چیئرمین ارسا کا تقرر ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد اچھا چل رہا ہے، رانا ثنا اللہ اس طرح کی بات کر کے اس کو خراب کیوں کر رہے ہیں۔