تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جلسہ کرنے کا اعلان
03-26-2024
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بانی پی ٹی آئی کا سب کے لئے پیغام ہے ڈٹے رہیں، پی ٹی آئی جلسوں کا انعقاد کرے گی، شیر افضل مروت بھی شرکت کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن پر بھی بات ہوئی ہے، ڈونلڈ لو کے مؤقف پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات ہوئی، ہم نے مطالبہ کیا تھا اسد مجید سامنے آ کر اپنا بیان دے، راجہ ناصر عباس پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زلفی بخاری بھی پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی میں فیض الرحمان اور ڈاکٹر شفقت ایاز ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہیں، ان پر اعتراض ہوتا ہے تو نورالحق قادری ہمارے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پاس گھر پر کوئی نہیں، بشریٰ بی بی کا نام توشہ خانہ میں نہیں ہے، بشریٰ بی بی کا نام الیکشن کمیشن میں نہیں، یہ کیس صرف بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا گیا، بشریٰ بی بی کی صحت کا اتنا ہی مطالبہ کرتے ہیں جتنا دوسروں کی۔