صدر اور وزیراعظم کا ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار
03-26-2024
(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدرمملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری اور شہباز شریف نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صدر اور وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔