سزائے موت کا ملزم 4 سال کی قید کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری

03-26-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کا ملزم 4 سال کی قید کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا ۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شرقپور میں مسمات طیبہ نامی لڑکی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، قتل کا مقدمہ درخواست گزار کاشف علی کے خلاف درج کر لیا گیا، درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی، ٹرائل کورٹ نے کیس کا صحیح طرح سے تعین نہیں کیا، عدالت ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دے۔