اے ایس پی شہربانو کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ
03-26-2024
(لاہور نیوز) اچھرہ واقعہ میں خاتون کی جان بچانے والی اے ایس پی شہربانو کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کافیصلہ کرلیا گیا۔
اے ایس پی شہر بانو کوقائد اعظم پولیس میڈل دینے کی منظوری پنجاب کابینہ دے گی، اے ایس پی شہر بانو کو قائد اعظم پولیس میڈل دیا جائے گا، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے علاوہ دیگر افسران اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نقوی کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔