ملکی ترقی کیلئے براہ راست ٹیکس، برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خزانہ
03-26-2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
اسلام آباد میں ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے براہ راست ٹیکس اوربرآمدی شعبہ ناگزیر ہیں، ٹیکس نظام میں ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے محصولات میں اضافہ اور نظام میں شفافیت آئے گی، محصولات کو بڑھانا اور شفافیت لانا ہماری ترجیح ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ برآمدات کو بڑھانا ہے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور جام کمال سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔