فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرراؤنڈ 2: پاکستان اور اردن کے درمیان میچ آج ہوگا

03-26-2024

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سلسلے میں پاکستان اور اردن کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج )منگل کو اردن میں کھیلا جائے گا۔

قومی فٹ بال ٹیم میچ میں حصہ لینے کے لئے اردن پہنچ گئی ، پاکستان کا اردن کے ساتھ مقابلہ آج شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔