اے این ایف کی کارروائیاں، 640 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

03-26-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، مختلف کارروائیوں میں 640 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230 کلو ہیروئن، 220 کلو کرسٹل برآمد کی گئی ، ماشکیل چاغی سے 100 کلو افیون اور 80 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب تین ملزمان سے 6.8 کلو ویڈ برآمدکی گئی جبکہ کھنہ پُل اسلام آباد سے 602 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔ ترجمان کابتانا ہے کہ ایک اورکارروائی راولپنڈی میں کی گئی جہاں صدر کے قریب دو ملزمان سے ڈھائی کلو چرس برآمدکرلی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔