صوبائی دارالحکومت میں بادلوں کا راج، گرمی کی شدت میں کمی

03-26-2024

(سامیا سعید) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ شہر لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 28 سے 30 مارچ تک وقفے وقفے سے بوندا باندی کے امکانات ہیں۔