وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

03-26-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 مارچ کو طلب کر لیا۔

کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں مالی سال   24-2023 کے وسط مدتی بجٹ جائزہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 22-2021 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل سٹیٹمنٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹس کابھی  جائزہ لیا جائے گا۔ رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔