سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ دینے کا تحریری حکم جاری

03-25-2024

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ دینے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ معاملہ ایک نوعیت کا ہے، چیف جسٹس لارجر بینچ تشکیل دیں، سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں بھی لارجر بینچ بن چکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا اور اظہر صدیق نے مخصوص نشستیں نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔