محسن نقوی نے اسٹار کرکٹرز کیلئے بڑا اعلان کردیا
03-25-2024
(ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹار کرکٹرز کو اچھی تنخواہ دی جائے گی۔
رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہسرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا۔انہوں نے کہا کہ بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹرز کیلیے پیسہ رہے گا، پیسہ ہے تو کوچز بھی اچھے آنے چاہئیں، اگر کرکٹ کی بہتری ہوتی ہے تو رقم خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔