لاہور میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر کی خودکشی

03-25-2024

(لاہور نیوز) ناراض بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لئے آئے شوہر  نے خود کشی کر لی، 55 سالہ عتیق الرحمٰن کی اہلیہ جھگڑوں سے تنگ آ کر بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی۔ منانے کی کوشش کے دوران ساتھ واپس چلنے سے انکار پر عتیق نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔