سیف سٹیز کے مزید 100 پولیس کمیونی کیشن افسران نے چارج سنبھال لیا

03-25-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نئے پولیس کمیونی کیشن افسران کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کے مزید 100 منتخب پولیس کمیونی کیشن افسران نے چارج سنبھال لیا، میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد 308  امیدواروں کو منتخب کیا گیا جن کی مرحلہ وار ٹریننگ جاری ہے۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ253 امیدواروں کو اوپن میرٹ ،53 خواتین کوٹہ اور 2 کو اقلیتی کوٹہ پر منتخب کیا گیا ،نئے پولیس کمیونی کیشن افسران کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ ،الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز ، میڈیا مینجمنٹ ،ایمرجنسی 15 کال سنٹر اور ای چالان سسٹم کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔