ٹک ٹاکر حکومت کاسمیٹکس طریقے سے چل رہی، عوام کی پرواہ نہیں:احمد بھچر

03-25-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ  صوبے میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے، فیصل آباد میں 6بہنوں کا اکلوتا بھائی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا، یہ ٹک ٹاکر گورنمنٹ کاسمیٹکس طریقے سے کام کررہی ہے، ان کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔ انہوں نےکہا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں چوری ڈکیتی کے 700 واقعات ہوئے ہیں، لاہور کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، شہر کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں پائیوڈین تک نہیں ہے، یہ فارم 47کی مسلط کردہ حکومت ہے ان کو عوام کے حقوق کی پراوہ نہیں۔ رہنما سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ہمارا لیڈر اور ہیرو آج جیل میں ہے، آج کے دن پاکستان نے بہت بڑا سنگ میل عبور کیا تھا، آج کے دن پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تھا، پاکستان اور پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بہت یادگار ہے۔