مریم نواز کا ہولی کے تہوار پر ہندوبرادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
03-25-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی خوشیاں مبارک ہوں،"ہیپی ہولی"، اس پر مسرت موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری ملک کی معاشی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کررہی ہے، پاکستان میں بسنے والے سب ایک ہیں، ہولی کے رنگوں میں امن چمکتا رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت برابری ، عدل اور انصاف پر یقین رکھتی ہے ،دعا ہے ہولی کا تہوار رواداری ،خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔