ریٹائرمنٹ واپسی کے بعد محمد عامر فٹنس کیمپ جوائن کرنے کیلئے تیار

03-25-2024

(ویب ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کے بعد فٹنس کیمپ جوائن کرنے کی تیاری پکڑ لی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ  زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کاموقع دیتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،بورڈ نے عزت دی اور بتایا آپ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد فاسٹ باؤلر قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سمیت نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔