پنجاب اسمبلی اجلاس: لیگی خواتین ارکان کا ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ

03-25-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران لیگی خواتین ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن بنچز کی جانب سے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا، عظمیٰ بخاری کے ایوان سے جانے کے بعد دیگر لیگی خواتین بھی ایوان سے چلی گئیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا اگر ثابت ہوا کسی نے نازیبا اشارہ کیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تاہم ڈپٹی سپیکر کی یقین دہانی کے بعد عظمیٰ بخاری کی قیادت میں واک آؤٹ کرنے والی لیگی خواتین ایوان میں واپس آگئیں اور معمول کی کارروائی جاری رہی۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔ مزید دو ارکان نے حلف اٹھا لیا قبل ازیں اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشستوں پر دو خواتین ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا، کنول نعمان اور صائمہ رائے  سے ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حلف لیا، دونوں ارکین اسمبلی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔