صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد
03-24-2024
(لاہورنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کیلئے پاکستانی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام اتحاد کے ذریعے بے مثال بلندیوں اور خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتے ہیں۔